عمران خان کی میراث سے آپ کے عمل تک

ترقی پسند پاکستان کے لیے 101 اقدامات

آئ کے ۱۰۱ عوام کا ایک اقدام ہے جو عمران خان کی مضبوط، متحد پاکستان کی جدوجہد کی نمائندگی کرتا ہے اور سب کو دعوت دیتا ہے کہ وہ ملک کے مستقبل کی اجتماعی تشکیل کے لیے تحریک میں شامل ہوں اور "ترقی کے 101 منفرد منصوبے" شئیر کریں ۔

آئی کے ۱۰۱ کی بنیادی روح

آئی کے ۱۰۱ کے مرکز میں عمران خان کی پائیدار میراث گونجتی ہے ـ ایک زندگی جو انہوں نے وقف کی اور گزاری ہے ایک فلاحی ریاست کی تلاش میں ـ ایک ایسی ریاست جہاں ہر فرد کے حقوق کو نہ صرف تسلیم کیا جائے بلکہ سختی سے ان حقوق کی حفاظت بھی کی جائے ۔

آئی کے ۱۰۱ صرف ایک تحریک نہیں ہے بلکہ یہ آواز بلند کرنے کی، ایک عالمی سطح پر شہریوں کو یکجا کرنے کی اور ایک سچےآزاد جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر میں شرکت کرنے کی بھرپور دعوت ہے ۔

آئی کے ۱۰۱ کا حصہ بننے کے لیے ایک ہی جگہ موجود ہونا ضروری نہیں ہے۔ اس متحرک دائرے میں داخل ہوں، ہماری ڈیجیٹل گیلری میں اضافہ کریں، اپنے حکایات اور خصائص کو سب کے ساتھ بانٹیں اور اس طاقت کے ذریعے ایک مشترکہ آواز اٹھائیں ۔

تبدیلی کے سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہوں!

آپ کا عزم، ہر قدم، ہر گفتگو اہمیت رکھتی ہے۔ آئیے مل کر ایک متحد، مضبوط اور حقیقتًا آزاد پاکستان کی جدوجہد کو آگے بڑھائیں ۔

آئ کے ۱۰۱ کے سفیر بنیں

کیا آپ پاکستان کے نظام میں تبدیلی لانے کے لیے تیار ہیں؟ تو آئیۓ آئی کے ۱۰۱ تحریک میں شامل ہو کر نظام میں مثبت تبدیلی کی کاوشوں میں اپنا حصہ ڈالیں ۔

ایک متحرک پوسٹ کارڈ کے ذریعے ایک مثبت تبدیلی کی طرف گفتگو کا آغاز کریں۔ آئی کے ۱۰۱ کی ویب سائٹ سے اپنا پسندیدہ پوسٹ کارڈ جس زبان میں چاہیں ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کریں۔ پوسٹ کارڈ پر عمران خان کی کسی ایسی کامیابی کو اجاگر کریں جس نے آپ کو متاثر کیا ہو۔ ساتھ ہی ترقی کے لیے آپ اپنا کوئی انوکھا خیال بھی بتائیۓ۔ اور ان پوسٹ کارڈ کے ذریعے اپنا پیغام معاشرے کے با اثر افراد، ہر گھر، ہر گلی اور عام عوام تک پہنچائیں ۔

پوسٹ کارڈ بھیجیں
منفی اقدامات کے خلاف اپیل کریں
ہماری آواز کو وسعت دیں

اپنی اجتماعی طاقت کو استعمال کیجیے ۔ ہزاروں دستخط کی ہوئی عرض داشتوں کو طاقتور حلقوں یعنی بڑے سیاست دانوں، بڑے بڑے تجارتی اداروں اور سفیروں کو بھیجیں ۔ اور انکی توجہ اُن بہیمانہ کاروائیوں کی طرف مبذول کروائیں جو دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت کے ساتھ کیا جا رہا ہے اور جو پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر کو غیر قانونی طریقے سے جیل میں بند کیے ہوئے ہیں۔

اکّا دکّا صدا یا آواز بے اثر ہوتی ہے۔ اجتماعی آوازوں کی گرج سے بڑے سے بڑے ایوان لرز جاتے ہیں۔ گھر گھر جا کر مثبت قیادت اور تبدیلی کا پیغام پھیلائیں۔ انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے احساسات، خیالات اور جذبات کو دنیا کے گوشے گوشے میں پہنچائیں۔ ہیش ٹیگ IK101 # پر جا کر اپنے ہم خیالوں سے مل کر اپنی اجتماعی آواز سے ظلم کے ایوانوں کو روئی کے گالوں کی طرح اڑا دیں۔

اپنے فن کو تبدیلی کی آواز بنائیں

آپ کے کینوس تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں! اپنے فن سے جمہوریت،انسانی حقوق کی بحالی اور عمران خان کے مقصد کو آگے بڑھائیے۔ آپ کی تخلیقی صلاحیت مثبت مقاصد کے حصول میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہے۔

آئی کے ۱۰۱ کیمپین میں اپنے فن پاروں کے ساتھ شرکت کریں اور ایک بصری انقلاب کا حصہ بنیے۔ آپ کا فن پارہ عالمی پوسٹ کارڈ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پہ نمایاں کیا جائے گا تاکہ جمہوریت اور انسانی حقوق کا پیغام گھر گھر پھیل سکے ۔

رضاکار کے طور پر رجسٹر ہوں

اپنی انفرادی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرنے کے لیے اپنی رضاکارانہ خدمات پیش کیجئے۔ اس ضمن میں آئی کے ۱۰۱ سے رابطہ کیجئے تاکہ اپ کی خداداد صلاحیتیں ملک اور قوم کے لیے استعمال کی جا سکیں ۔

آئیے ہم اپنی اجتماعی آواز دنیا کو سنائیں اور ایک حقیقی جمہوری پاکستان کو تشکیل دیں